Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی طیارے کو حادثہ ،20مسافر زخمی

بیجنگ۔۔۔جنوب مغربی چین میں چائنا ویسٹرن ایئرلائنز کے طیارے کے حادثے میں 20مسافر زخمی ہوگئے۔ 4کی حالت تشویشناک ہے۔ چینی ایئرلائنز کی پرواز ایم یو744پیرس سے چین آرہی تھی۔ لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔ بیشتر مسافروں کی ریڑھ کی ہڈی اور ٹشوز متاثر ہوئے۔ایئرلائنز کے ترجمان نے بتایا کہ تمام مسافروں کو یاددہانی کرائی تھی کہ اپنی سیفٹی کیلئے سیٹ بیلٹ باندھ کر رکھیں تاہم حادثے کی وجوہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

شیئر: