Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی امیر قطر کو حکمران بننے کی 11ویں سالگرہ پر مبارکباد

سعودی فرمانروا نے قطر کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو اپنے ایک پیغام میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو حکمرانی کی 11ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ’سعودی فرمانروا نے امیر اور قطر کی حکومت اور عوام کے لیے صحت اور خوشی، ترقی اور خوشحالی کے تسلسل کے لیے اپنی مخلصانہ مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‘
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی قطر کے امیر کے لیے اپنے پیغام میں ایسی ہی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
شیخ تمیم بن حمد الثانی 25 جون 2013 کو اس وقت حکمران بنے تھے جب ان کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی نے اقتدار چھوڑ کر اپنے بیٹے کو سونپ دیا۔

شیئر: