سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امیر قطر اور کرغیزستان کے وزیراعظم کی جانب سے مکتوب موصول ہوئے ہیں۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امیر قطر اور کرغیز وزیر اعظم کے مکتوب کا تعلق دونوں ملکوں کے برادرانہ باہمی تعلقات سے ہے۔
سعودی عرب میں قطری سفیر بندر العطیہ نے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے ملاقات کرکے امیر قطر کا مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر ملاقات میں سعودی عرب اور قطر کے باہمی تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے موضو عات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔
علاوہ ازیں سعودی عرب میں کرغیزستان کے سفیر نے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں کرغیزستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔