Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج موسم میں چودہ لاکھ مذہبی خدمات کی فراہمی

وزیرِ اسلامی امور نے خدمات فراہم کرنے والے سٹاف کا شکریہ ادا کیا (فوٹو:اے ایف پی)
سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور نے رواں سال حج موسم کے دوران 20 لاکھ زائرین اور سیاحوں کو چودہ لاکھ مذہبی خدمات فراہم کی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ان خدمات کی فراہمی کے لیے 600 مرد اور خواتین مبلغین نے مشاعرِ مقدسہ کے بارے میں لوگوں کو کئی زبانوں میں رہنمائی فراہم کی۔ جن دیگر موضوعات پر لوگوں کو آگاہی دی گئی ان میں اسلام اور اعتدال کی اہمیت شامل ہیں۔
ایامِ تشریق کے دوران مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی کے اندر زائرین کی رہنمائی کے لیے عملہ بھی مقرر کیا گیا تھا۔
وزیرِ اسلامی امور شیخ عبدالطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خدمات فراہم کرنے والے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’زائرین کی مدد کے لیے قائم کردہ وزارت کی مفت ٹیلی فون سروس بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔‘

شیئر: