Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات قابل تعریف: چینی قونصل جنرل

چینی حجاج 69 برسوں سے سعودی عرب آرہے ہیں۔( فوٹو: عاجل)
مملکت میں متعین چینی قونصل جنرل نے  حج 2024 کے کامیاب انعقاد پر سعودی حکومت کی خدمات کو سراہا ہے۔
انہوں نے حج سکیورٹی اور حجاج کو فراہم کی جانے والی صحت خدمات کی بھی تعریف کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کو جاری بیان میں قونصل جنرل وانگ کا کہنا تھا’ اس سال 10 ہزار چینی حجاج نے بہترین انتظامات کے تحت انتہائی آرام و سکون سے فریضہ حج ادا کیا‘۔
چینی حجاج کو مناسک حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ حجاج کے لیے امن و امان کے حوالے سے انتظامات مثالی تھے۔
قونصل جنرل وانگ کا مزید کہنا تھا ’گزشتہ 69 برسوں سے چینی حجاج فریضہ کی ادائیگی کےلیے ارض مقدس آرہے ہیں۔
’سعودی حکومت کی جانب سے ہرشعبے میں فراہم کی جانے والی مثالی خدمات کےچینی حجاج گواہ ہیں‘۔
انہوں نے کہا ’مملکت میں انفرسٹرکچر اور نقل وحمل کے علاوہ دیگر خدمات میں مثالی ترقی ہوئی ہے‘۔ 

شیئر: