Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریضہ حج کے لیے آنے والے شاہی مہمانوں کی واپسی

وزارت اسلامی امور پروگرام پر عمل درآمد اور نگرانی کرتی ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے پیر کو کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے تحت فریضہ حج کے لیے آنے والے شاہی مہمانوں کی واپسی مکمل ہوگئی۔
یاد رہے کہ دنیا بھر کے 88 ممالک کے 3 ہزار 322 عازمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر فریضہ حج ادا کیا ہے۔
ان میں دو ہزارعازمین فلسطین میں ہلاک ہونے اور زخمی ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں سے ہوں گے جبکہ 22 عازمین سعودی عرب میں علیحدہ ہونے والے سیامی بچوں کے والدین شامل تھے۔
وزارت اسلامی امور اس پروگرام پر عمل درآمد اور نگرانی کرتی ہے۔


مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ سے رخصت کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

ایس پی اے کے مطابق شاہی مہمانوں نے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری دی اور تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا۔
 مہمانوں کو مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رخصت کیا گیا۔
دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں نے سعودی قیادت کی فراخدلی پر ان کا شکریہ ادا کیا جس کے باعث انہوں نے انتہائی آسانی اور سکون کے ساتھ فریضہ حج ادا کیا۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی ہدایت پر شاہی مہمانوں کی خدمت کے لیے قائم  کمیٹیوں نے مہمانوں کی آمد  اور روانگی کے طریقہ کار کو آسان بنانے، طعام و قیام، آمد و رفت کے علاوہ دیگر خدمات فراہم کیں۔

شیئر: