Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں قائم ’الصفیہ میوزیم‘ زائرین کی توجہ کا مرکز

زائرین کے لیے متعدد زبانوں میں پروگرام بڑی سکرین پر پیش کئےجاتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
مدینہ منورہ میں قائم ’الصفیہ میوزیم اینڈ آرچرڈ‘ اپنے دلکش اور پرکشش مقام کے علاوہ زائرین کے لیے تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں میں بھی اہم حیثیت رکھتا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مقدس شہر کے ورثے کے مطابق تعمیراتی ڈیزائن اور دلکش فواروں سے مزین یہ عمارت مسجد نبوی کے جنوب میں 4400 مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر تعمیر کی گئی ہے۔
اس شاندار عمارت میں زائرین کی دلچسپی کے لیے  ثقافتی پارک اور میوزیم کے مختلف مقامات پر صوتی انتظام کے ساتھ بڑی سکرین نصب کی گئی ہیں۔
دنیا بھر سے آنے والے زائرین مدینہ منورہ میں اپنے قیام کے دوران الصفیہ میوزیم سے بھرپور طریقے سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
اس میوزیم کی خاص بات تخلیقی کہانیوں سے متعلق کائنات کے آغاز کے بارے میں متعدد زبانوں میں پروگرام بڑی سکرین پر پیش کئے جاتے ہیں جن میں انبیاء اور رسولوں کی کہانیاں شامل ہیں۔
المدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کوششوں سے تیار کیا گیا یہ منصوبہ زائرین کے لیے مذہبی روایات کے مطابق علم میں اضافے کے ساتھ  ساتھ  ثقافتی دلچسپیوں میں اضافہ کرتا ہے۔
 

شیئر: