ممبئی۔۔۔۔بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈکون اور فلمساز لیلا بھنسالی میں اختلافات سامنے آئے ہیں۔ لیلا بھنسالی کی نئی فلم پدماوتی ابتدا ہی سے تنازعات کا شکار رہی ہے۔ اس فلم میں دیپکا ، اداکار رنبیر سنگھ اور شاہد کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پدماوتی کے ریلیز سے پہلے ہی دیپکا کی متنازعہ تصاویر اور ان کا طرز عمل مشکلات پیدا کررہا ہے۔ لیلا بھنسالی ،پدماوتی کیلئے دیپکا کو کاسٹ کرکے پھنس چکے ہیں۔واضح رہے کہ دیپکا نے پدماوتی کے حوالے سے بعض تصاویر اور باتیں سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں جس پر لیلا بھنسالی سخت ناراض ہیں۔