مدینہ منورہ: حجاج کی ’غرس‘ کنوئیں میں غیرمعمولی دلچسپی
مدینہ منورہ: حجاج کی ’غرس‘ کنوئیں میں غیرمعمولی دلچسپی
جمعرات 27 جون 2024 15:18
اسلامی تاریخ میں اس کنوئیں کی غیرمعمولی اہمیت ہے(فوٹو،ایس پی اے)
مدینہ منورہ میں موجود حجاج یہاں تاریخی مقامات کی سیرکررہےہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے معروف کنواں ’بئرغرس‘ کی اصلاح ومرمت کیے جانے کے بعد زائرین کےلیے خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ منورہ میں موجود حجاج کرام اور زائرین ان دنوں شہر کے تاریخی مقامات پر جارہے ہیں خاص کر ایسے مقامات جو اسلامی تاریخ میں غیرمعمولی اہمیت کے حامل ہیں۔
ان ہی مقامات میں سے ایک ’غرس‘ کنواں ہے جو مسجد نبوی الشریف کے جنوب میں 1500 میٹر دوری پرالعوالی محلے میں ہے۔
مدینہ منورہ کی انتظامیہ نے شہر کے اسلامی تاریخی مقامات کی اصلاح و تزئین کی جانب خصوصی توجہ دی تاکہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین ان مقامات پر جاسکیں ۔
’بئر‘عربی زبان میں کنوئیں کو کہتے ہیں ۔ یہ کنواں 15 صدی پرانا ہے اس کی اسلامی تاریخ میں غیرمعمولی اہمیت ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے زائرین و حجاج مدینہ منورہ آنے کے بعد یہاں کی زیارت کرتے اور اسکا پانی پیتے ہیں۔
مدینہ منورہ میں موجود حجاج یہاں آکر یادگاری تصاویر بھی بنا رہے ہیں۔ کنوئیں کی تزئین و آرائش کے حوالے سے زائرین کا کہنا ہے کہ اب بہت آسانی ہوگئی ۔ کنوئیں سے پانی پینے کےلیے لگائے گئے نلوں سے وہ اپنے لیے پانی بھی حاصل کرتے ہیں۔