Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ حج سیزن کے دوسرے مرحلے میں حجاج کے خیرمقدم کےلیے تیار

حجاج مسجد نبوی میں نماز ادا کریں کے اور روضہ رسول پر حاضری دیں گے( فوٹو: عرب نیوز)
مدینہ منورہ کا مقدس شہر اس سال حج سیزن کے دوسرے مرحلے میں حجاج کی خیرمقدم کے لیے تیار ہے۔
حج انتظامات میں شامل تمام متعلقہ سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں نے حجاج کے خیرمقدم کےلیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
مختلف شعبے اعلی ترین معیار کے حصول کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
مملکت کی قیادت کی ہدایات کے مطابق حج سیزن کے دوران خدمات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حجاج مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے اور روضہ رسول پر حاضری کے علاوہ  دیگر مساجد اور مقدس مقامات کا دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ حجاج کے قافلے الوداعی طواف کے بعد  حرمین ٹرین اور بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچنا شروع ہوں گے۔
حجاج  نے اسلام کے پانچویں رکن حج کی ادائیگی کے سلسلے میں ملنے والی سہولتوں پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: