Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن ،نمازیوں پر وین چڑھا دی ،ایک ہلاک

  لندن ...برطا نیہ میں وین حملے میں ایک شخص ہلاک اور10 زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ لندن کے علاقے فِنزبری پارک میں اس وقت پیش آیا جب مسلمان تراویح پڑھ کر مسجد سے واپس اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ مشتبہ دہشت گردانہ حملہ تھا۔وین کے 48 سالہ ڈرائیور کو لوگوں نے پکڑ لیاجسے گرفتار کرلیا گیا۔ایک عینی شاہد نے بتایاحملہ آور نے وین سے لوگوں کو ر وند ڈالا۔ ڈرائیور کو چلاتے سنا گیا کہ میں تمام مسلمانوں کو مارنے جا رہا ہوں۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے اسے خوفناک واقعہ قرار دیا ہے۔ مسلم کونسل آف بریٹن کے سیکرٹری جنرل ہارون خان نے مساجدکی حفاظت کے لئے اضافی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ 

شیئر: