Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق : بازار جانے سے انکار کرنے پر شوہر کو چھت سے گرا دیا

سالی کی شادی کےلیے خریداری سے انکار مہنگا پڑگیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
بغداد میں شوہر کو چھت سے گرانے والی خاتون کو اقدام قتل کے الزام میں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔  زخمی شوہر کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا جس کے جسم کی متعدد ہڈیاں بلندی سے گرنے کی وجہ سے ٹوٹ گئی تھیں۔
عراقی نیوز ایجنسی ’ارم ‘ کے مطابق بغداد میں مقیم ایک عراقی خاتون اپنی بہن کی شادی کے سلسلے میں خریداری کرنے بازارجانا چاہتی تھی۔
خاتون نے شوہر کو شادی کی خریداری کےلیے بازار چلنے کا کہا جس پر اس نے انکار کردیا۔ خاتون کو شوہر کا انکار پسند نہ آیا جس پر اس نے شوہر کو بہانے سے مکان کی چھت پر بلایا اور نیچے دھکا دے دیا۔
چھت سے گرنے پر شوہر کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں ۔ اہل محلہ نے صورتحال دیکھ کرفوری طورپر پولیس کوطلب کرلیا۔
پولیس نے بے ہوش شخص کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ خاتون پراقدام قتل کا کیس فائل کر کے اسے تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

شیئر: