Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کا مطاف اور گراونڈ فلور عمرہ زائرین کے لیے مختص

سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزے کا اجرا شروع کردیا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 30 جون سے مسجد الحرام کا مطاف اور گراونڈ فلور عمرہ زائرین کے لیے مختص کردیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ یہ عمرہ سیزن کے آغاز اورزائرین کو مناسک کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ حج سیزن 2024 کے اختتام کے بعد سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزے کا اجرا شروع کردیا ہے۔ 
وزارت سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عمرہ زائرین کی آمد کو آسان بنانے اور ان کی خدمات کے حوالے سے کام رہی ہے۔ عمرہ زائرین کے خیرمقدم کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

شیئر: