Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ، ڈیزل بھی مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا (فوٹو: اے ایف پی)
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں سات روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے 56 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔
اتوار کی شب فنانس ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265.61 روپے فی لیٹر ہوگی، جبکہ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 258.16 روپے تھی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 277.45 روپے فی لیٹر ہو گی جو پہلے 267.89 روپے تھی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

شیئر: