نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم مودی نے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ مودی نے ٹویٹر پر لکھا کہ میری دعا ہے کہ آپ کو لمبی اور صحتمند زندگی ملے۔ راہول گاندھی 47برس کے ہوگئے۔گزشتہ ہفتے اپنی نانی کے ساتھ کچھ وقت گزارنے اٹلی گئے تھے تاہم ابھی تک واپس نہیں آئے۔ ملک میں اسوقت صدارتی انتخاب کے معاملے پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس اہم موقع پر ملک میں ان کی عدم موجودگی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دریں اثنا مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے راہول کو سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیغام ارسال کیا۔