Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے فرانس، نیدرلینڈز اور شام کی سفراء کی ملاقاتیں

فرانس کے سفیر نے الوداعی ملاقات کی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے جمعرات کو وزارت کے ہیڈکوارٹر میں فرانس، نیدرلینڈز اور شام کے سفراء نے ملاقاتیں کیں۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے جمعرات کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں نیدر لینڈ کی سفیر جینیٹ البرڈا نے ملاقات کی۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق  نیدرلینڈ کی سفیر نے اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد مملکت سے روانگی سے قبل نائب وزیر خارجہ سے الوداعی ملاقات کی۔

شام کے سفیر نے بھی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ (فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے  کے لیے کی جانے کوششوں کو سراہا گیا اور ان کی مسلسل کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
دوسری جانب نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے ریاض میں وزارت کے دفتر میں فرانس کے سفیر لڈوک بوئے نے ملاقات کی۔ وہ مملکت میں فرانس کےسفیر کے طور  پر اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد روانگی سے قبل نائب وزیر خارجہ سے الوداعی ملاقات کررہے تھے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے تعلقات اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
ادھر نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے  شام کے سفیر ڈاکٹر محمد ایمن سوسان نے جمعرات کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: