Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کس شہر میں آج گرمی زیادہ رہے گی ؟

السودہ کے پہاڑی سلسلے میں درجہ حرارت 14 ڈگری تک رہے گا(فوٹو، ایس پی اے)
 قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دمام اور الاحساء میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم السودہ میں رہا۔
عاجل نیوز نے قومی مرکز کی جانب سے جاری موسمیاتی رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ سنیچر کو الاحساء اور دمام  میں گرمی دیگر شہروں کی بہ نسبت زیادہ رہے گی جہاں پارہ 47 ڈگری تک ہو گا۔
مکہ مکرمہ ، وادی الدواسر اور شرورہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری جبکہ ریاض ، مدینہ منورہ اور الخرج میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
موسمیاتی مرکز کی رپورٹ کے مطابق جدہ شہر ، بریدہ اور سکاکا میں 42 ڈگری جبکہ عرعر اورینبع میں درجہ حرارت  41 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔
تبوک اور المجمعہ میں 40 ، ابھا میں 31 الباحہ  27 اور السودہ میں پارہ زیادہ سے زیادہ  24 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا۔
موسمیاتی رپورٹ کے مطابق مملکت میں کم از کم درجہ حرارت 14 ڈگری  السودہ کے پہاڑی سلسلہ میں رہے گا جبکہ الباحہ میں 20 ، ابھا 21 ، تبوک ، بریدہ اور عرعر میں 27 ڈگری ہوگا
ریاض ، الخرج اور وادی الدواسر میں درجہ حرارت 29 ڈگری جبکہ مدینہ منورہ اور جدہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

شیئر: