رواں برس سرکاری شعبے سے 11 ہزار ملازمین فارغ ہوئے
ملازمتوں سے سبکدوش ہونے والوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ رواں برس کی پہلی سہہ ماہی میں حکومتی شعبے سے 11 ہزار افراد ملازمتوں سے فارغ ہوئے۔
عاجل نیوز نے وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ سرکاری شعبے سے فارغ ہونے والے مردوں کی تعداد 9400 جبکہ خواتین 2100 تھیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیشتر ملازمین جنہوں نے ملازمتوں کو خیر باد کہا ان میں ریٹائرہونے والے اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے شامل تھے۔
دیگراسباب میں صحت کے مسائل یا پیشہ ورانہ صلاحیت کا نہ ہونا بھی شامل تھا جبکہ انتقال کرجانے والے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
سرکاری شعبے سے فارغ ہونے والوں کی اکثریت سعودی شہریوں کی تھی جبکہ دیگر قومتیوں میں پاکستانی ، شامی ، مصری اورفلیپائنی شہری بھی تھے جنہوں نے یا تو خود استعفی دیا یا مدت ملازمت مکمل کرنے بعد وطن واپس لوٹ گئے۔