لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوپی آدتیہ ناتھ نے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھتے ہوئے ریاست کے سابق وزرائے اعلیٰ ملائم سنگھ یادو، مایاوتی اور اکھلیش یادو کو وزیراعظم مودی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی دعوت دیدی۔وزیر اعظم بدھ کو عالمی یوم یوگا کی عوامی تقریب میں شرکت کرینگے جہاں 51ہزار افراد وزیر اعظم کے ساتھ یوگا کرینگے۔یوپی کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نے اس تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رامابائی امبیڈکرمیدان کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔عشائیہ بھی اسی تقریب کا حصہ ہے۔