شاہ سلمان مرکز کا یمن میں مزید امداد کے لیے 9 ملین ڈالر کی یادداشت پر دستخط
جمعرات 11 جولائی 2024 22:12
یادداشت پر دستخط ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئے۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے لیے مزید امداد کے حوالےسے جمعرات کو اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی ہمدردی کے امور (او سی ایچ اے) کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 9 ملین ڈالر کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق یادداشت پر دستخط شاہ سلمان مرکز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز انجینیئر احمد بن علی البیز اور اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور اور ڈپٹی ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر جوائس موسویا نے کیے۔
یادداشت کے مطابق مرکز کی جانب سے فراہم کردہ فنڈ کا مقصد یمنی عوام کا انسانی بحران اور ضروریات کا مقابلہ کرنا ہے اور انتہائی کمزور خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنا اور یمن میں انسانی بنیادوں پر کام کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اس فنڈ کا مقصد یمن میں موجود انسانی ہمدردی کے کاموں میں مدد اور انہیں ضروری وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ وہاں متاثرہ افراد کے حالات زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں