Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیوسینا صدارتی امیدوار کی حمایت کرنے نہ کرنیکا فیصلہ آج کریگی

ممبئی۔۔۔شیو سینا صدارتی انتخابات میں این ڈی کے امیدوار رام ناتھ کوند کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کریگی۔پیر کو شیو سینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے نے کہا تھا کہ اگر رام ناتھ کا انتخاب دلت ووٹو ں حاصل کرنے کیلئے کیا گیا ہے تو ہم ان کی حمایت نہیں کرینگے۔گزشتہ روزانہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسی کو ڈھال بناکر سیاست نہیں کرتے۔ہم نے سوامی ناتھن کا نام تجویزکیا تھا تاکہ کسانوں کو فائدہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ دلت صدارتی امیدوار سامنے لاکر سیاست کھیلی گئی ہے اور ہم ان کی حمایت میں دلچسپی نہیں لیتے اور منگل کو حتمی فیصلہ کرینگے۔

شیئر: