سعودی وزارت کا الشرقیہ ریجن میں قابل تجدید پانی کے منصوبوں کا جائزہ
سعودی وزارت کا الشرقیہ ریجن میں قابل تجدید پانی کے منصوبوں کا جائزہ
ہفتہ 13 جولائی 2024 19:37
وزارت کے منصوبے سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے قابل تجدید پانی کے استعمال اور اس کی اقتصادی اہمیت بڑھانے کے ساتھ تمام رینجز میں سپلائی اور ڈیمانڈ کی منصوبہ بندی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت کے منصوبے سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق ہیں۔
ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹرمیں الشرقیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ میں وزارت، سعودی ایریگیشن آرگنائزیشن کے حکام اور ماہرین نے شرکت کی۔
ورکشاپ میں مملکت بھر میں قابل تجدید پانی کے منصوبوں، الشرقیہ ریجن میں سپلائی اور ڈیمانڈ کے حوالے سے وزارت کے مطالعے کے نتائج کا جائزہ شامل ہے۔
واٹر سیکٹر میں پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سعود المرشد نے بتایا’ ورکشاپ کا بنیادی مقصد الشرقیہ ریجن میں قابل تجدید پانی کی فراہمی اور ڈیمانڈ کے ابتدائی خاکہ میں مطالعہ کے نتائج کی مطابقت کو بڑھانا ہے‘۔
انہوں نے قابل تجدید پانی کے اقصادی فوائد کو بڑھانے اور تمام شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی سپورٹ کےلیے خطے کے سٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ان نتائج کی مطابقت کی ضمانت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔