Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2030 تک ساڑھے چار لاکھ ہوٹل کمرے، سیاحوں کی مملکت آمد میں ریکارڈ اضافہ

سعودی سیاحت کا مقصد سالانہ 150 ملین وزیٹرز کو حاصل کرنا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں 2030 تک ساڑھے چار لاکھ ہوٹل کمرے سیاحوں کو فراہم ہوں گے۔ سعودی سیاحت کا مقصد سالانہ 150 ملین وزیٹرز کو راغب کرنا ہے جس سے ملازمت کے 1.6 ملین مواقع پیدا ہوں گے۔
سبق ویب کے مطابق سٹراٹیجک مینجمنٹ میں مہارت رکھنے والی عالمی کمپنی رولینڈ برگر نے  نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2022 میں سعودی عرب میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد 134.5 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 
 رپورٹ میں سیاحت کے شعبے میں کارکنان کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جس کے مطابق 2022 میں اس شعبے میں ملازمین کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار رہی جبکہ 2018 میں 5 لاکھ 52 ہزار 500 تھی جس میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2030 تک ساڑھے 4 لاکھ سے زیادہ ہوٹل کے کمروں کے ساتھ سعودی عرب خلیجی ممالک میں سب سے آگے ہو گا۔
سعودی سیاحت کا مقصد سالانہ 150 ملین وزیٹرز کو حاصل کرنا ہے اس سے روزگار کے 1.6 ملین مواقع پیدا ہوں گے۔
2023 میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کے حوالے سے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے لحاظ سے سعودی عرب اقوام متحدہ کی سیاحتی سرفہرست میں نمایاں ہے۔
مملکت میں 2019 کے مقابلے میں 2023 میں سیاحوں کی آمد کے حوالے سے 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: