Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے امریکی سینیٹر کرس وان ہولن کی ملاقات

دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات اور تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو جدہ میں امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے رکن سینیٹر کرس وان ہولن اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کے پہلووں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر مملکت وکابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان بھی موجود تھے۔
امریکہ کی جانب سے مملکت میں امریکی سفیر مائیکل رتنی نے شرکت کی۔

شیئر: