تبوک (طارق نورالہیٰ ) فائنل میچ میں شاندار کامیابی پر منطقہ تبوک کے شہروں تبوک، تیمائ، حقل، ضبائ، الوجہ اور املج میں مقیم پاکستانیوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور قوم و ٹیم کے تمام کھلاڑیوں و عہدیداران کو مبارک باد دی ۔ تبوک شہرمیں موجود 20 سے زائد کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں و عہدیداران نے ملک و بیرون ملک بسنے والوں کو مبارکباد کا پیغام دیااور آئندہ بھی اسی ا سپرٹ سے کھیل کو اہمیت دینے اور مل کر پاکستان کے پرچم کو سربلند کئے رکھنے پر زور دیا۔ یہ باتیں تبوک کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے اس نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتائیں۔