دبئی( عمران خان یوسف زئی ) دبئی میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیر حیات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پی آئی اے کرکٹ ٹیم کے اہم رکن سرفراز احمد کو گروپ 7 میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان ، پی آئی اے کے چیئرمین عرفان الہی اور چیف ایگزیکٹو آفیسرنیر حیات نے شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ۔ پی آئی اے کے ریجنل مینجر اسحاق حسین نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اعلی افسران کی جانب سے سرفراز کی ترقی پر ان کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ پی آئی اے ہمشہ پاکستان کے کھیلوں میں کھلاڑیوں کے شانہ بشانہ ہوتی ہے۔