کولکتہ۔۔۔۔کولکتہ میں گزشتہ روز ہونیوالی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں منگل کو بھی سڑکیں زیر آب تھیں۔مانسون کی بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔اچانک ہونیوالی بارش کے نتیجے میں دفتری ملازمین سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔سڑکوں سے بسیں اور ٹیکسیاں غائب ہوگئیں۔اوبر ٹیکسیوں نے 4گنا زیادہ کرایہ وصول کیا۔ 10کلومیٹر کے راستے کیلئے 800روپے طلب کئے گئے۔ میٹروریل پر مسافروں کا اژدہام تھا۔ کئی مقامات پر درخت جڑ سے اکھڑگئے ۔