Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شماریات کے سروے میں بینک معلومات طلب نہیں کی جاتیں‘

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دھوکے بازوں سے خبردار رہا جائے (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
  جنرل اتھارٹی شماریات کا کہنا ہے کہ سروے کے دوران کسی سے بینک کی تفصیلات طلب نہیں کی جاتیں اور نہ ہی اوٹی پی کے بارے میں استفسار کیا جاتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت میں اعداد وشمار کے ادارے کے یونیفائیڈ نمبر 199009 کے ذریعے کیے جانے والے سروے مخصوص معلومات پر مبنی ہوتا ہے جس میں بینک اکاونٹ وغیرہ کے حوالے سے کوئی معلومات حاصل نہیں کی جاتیں۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سروے کا مقصد معلومات اور ڈیٹا اکھٹا کرنا ہے جو مملکت کی ترقی اور منصوبہ بندی کے لیے اہم ہوتا ہے۔
بیان کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ بازوں سے خبردار رہنے کی تنبیہہ کی گئی تاکہ کسی قسم کے فراڈ کا شکار نہ ہوں۔ اس حوالے سے اگر کوئی جعل ساز خود کو سروے ٹیم کی جانب سے ظاہر کرتے ہوئے بینک اکاونٹ وغیرہ کے بارے میں دریافت کرے تو سمجھ جائیں کہ وہ اصل رکن نہیں۔
واضح رہے دھوکے باز مختلف طریقوں سے سادہ لوح افراد کو اپنے جال میں پھنسا لیتے ہیں اور ان سے ان کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات حاصل کر لیتے ہیں جس سے انہیں شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شیئر: