کرکٹ کی سعودی قومی ٹیم نے شہرت بخشی، اردونیوز سے گفتگو
مدینہ منورہ (یوسف بلوچ)1980ءکے دوران راولپنڈی میں پیدا ہونے والے عماد وسیم نے کرکٹ کا آغاز مدینہ منورہ سے کیاتھا۔ اس وقت ا نہیں معلوم نہیں تھا کہ آگے چل کر وہ کرکٹ کے عالمی کھلاڑی بننے والے ہیں۔ وہ مدینہ منورہ کے محلوں میں کرکٹ کا شوق پورا کیا کرتے۔ مقامی ٹیم سے منسلک ہوگئے تھے۔ عماد وسیم نے اردونیوز سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت نے انہیں شہرت کی نئی بلندیوں سے آشنا کیا۔ رمضان المبارک کی ناقابل فراموش یادیں ہیں ۔ خصوصاً مدینہ منورہ میں معتمرین کی خدمت انکا محبوب مشغلہ تھا۔ پی آئی اے میں ملازمت کے دوران امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معتمرین کی خدمت کرکے بیحد لطف آتا تھا۔