Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے،ایڈمرل ذکاءاللہ

اسلام آباد... پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ملک میں امن تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچاکردم لینگے۔ گزشتہ روزجیونی میں پاک بحریہ کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے حسین اور حسن رضا کی نماز جنازہ پی این ایس شفاءمیں ادا کردی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوںنے کہا کہ ملکی دفاع اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانی دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ چند شدت پسند عناصر کے گندے عزائم کو پروان نہیں چڑھنے دینگے ۔ انتہاپسندوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔

 

شیئر: