Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ٹیکنالوجی کا پہلا شکار میں بنا تھا، ٹنڈولکر

ممبئی... ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ لیجنڈاور سابق کپتان سچن ڈنڈولکر نے کرکٹ میں ٹیکنالوجی کے غیرضروری استعمال کی مخالفت کی ہے ا نہوں نے کہا اس سے کھیل کا لطف ختم ہو جاتا ہے۔ کرکٹ کے کھیل میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہو ئے استعمال پر انہوں نے کہا کہ جب 1992ء میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع تو سب پہلے تھرڈ امپائر کا نشانہ میں بنا تھا۔ تھرڈ امپائر نے مجھے آوٹ قراردے دیا تھا۔ بعض اوقات ٹیکنالوجی آپ کے حق میں نہیں جاتی۔واضح رہے کہ 1992ءمیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ میں سچن ٹنڈولکر کو ڈربن ٹیسٹ میں 11 رنز پر رن آوٹ قرار دیا گیا تھا۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ رنز بنانے والے سابق بلے باز نے کہا کہ فیلڈنگ کے دوران درست فیصلوں کے لئے آپ کو تھرڈامپائر کی ضرورت پڑتی ہے لیکن بیٹنگ کے دوران نہیں ہوتی اور نہ ہو نی چاہیئے کیونکہ گراونڈ میں موجو امپائر زیادہ بہتر فیصلہ کسر سکتے ہیں۔

 

شیئر: