بحرین: مکتب دینیات کی طرف سے افطار پراٹی
منامہ ( شہاب الدین ) مکتب دینیات بحرین کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مکتب کے پرنسپل محمد محمود احمد نےبتایا کہ تقریب کا مقصد روزے کی غیر معمولی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈال کر اس کی اسپرٹ پیداکرنا ہے۔مولوی احمد خان شب قدر کی اہمیت پر بیان دیا۔ اراکین مکتب قمر الدین، احمد اللہ اور ثاقب احمد سمیت دیگر ممبران نے انتظام وانصرام میں سہولت بہم پہنچاکر پاکستانی وہندوستانی تارکین کے لئے افطار کا بندوبست کیا۔