Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹانک ، فوجی چوکی پر حملے کا منصوبہ ناکام ،2دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد... آپریشن ردالفساد کے تحت جاری کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے پنجاب ، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 2دہشتگردوں کو ہلاک ، 7مشتبہ افراد گرفتار اور اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے محکمہ انسداد دہشتگردی اور پولیس کےساتھ مشترکہ آپریشنز کئے، دونوں آپریشنز میں 7 مشتبہ افراد گرفتاراور غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکر لیا گیا۔اسلام آباد کے علاقے نیلو ر اور منڈی بہاوالدین کے مضافاتی علاقوں میں کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے شمال میں بروقت کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گردہلاک ہوگئے، دیوانابابا زیارت کے قریب فوجی چوکی پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیاآئی ایس پی آر نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر بھی جاری کردیں ۔دہشتگردوں کے قبضے سے خودکار رائفلز ،پستول،گرینیڈز ، موبائل فون اوردیگر تخریبی موادبھی برآمدہوا ہے۔ 

 

شیئر: