Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارش کا امکان

ہائے ویزے پرسفر کرنے والے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں(فوٹو: ایس پی اے)
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں جمعرات سے پیر تک بارش کی توقع ہے۔ جن مقامات پربارش کا امکان ہے وہاں لوگوں کو چاہئے کہ وہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔
اخبار 24 کے مطابق شہری دفاع نے موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ الباحہ ، عسیر اور جازان ریجن کے بعض علاقوں میں ہلکی جبکہ کہیں موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ نجران اور مدینہ منورہ کے علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی رپورٹ میں بارش کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف ، میسان ، اضم ، الکامل اور العرضیات میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے جس کا سلسلہ مکہ مکرمہ شہر ، خلیص ، جموم ، القنفذہ ، للیث تک پھیل سکتا ہے۔
ریاض ریجن میں بھی گرد وغبار کے ساتھ ہلکی بارش کی لپیٹ میں رہے گا جبکہ وادی الدواسر اور عفیف کے علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا توقع ہے۔
شہری دفاع کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ بارش کے دوران ہائی ویزے پرسفر کرتے وقت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں خاص طورپر ندی نالوں کو عبور نہ کیا جائے نہ ہی نشیبی علاقوں میں قیام کریں۔
 

شیئر: