Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کا ایک اور مقام ’الفاو‘ یونیسکو کی فہرست میں درج

الفاو کا مقام ربع الخالی صحرا اور ودای الدواسر کے قریب واقع ہے۔ (فوٹو، ایکس اکاؤنٹ)
یونیسکو کی جانب سے اپنے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں سعودی عرب کے نئے ثقافتی و تاریخی مقام ’الفاو‘ کو درج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق یونیسکو کے عالمی ورثے میں الفاو کے مقام کو شامل کرنے کے حوالے سے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ فرحان آل سعود کا کہنا تھا کہ ’الفاؤ آثار قدیم کے علاقے کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں درج کیا جانا مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کی راہ ہموار کرتا ہے۔ نئے مقام کے اندراج سے مملکت میں موجود قدیم تاریخی مقامات کی فہرست میں مزید اضافہ ہو گا۔‘
واضح رہے الفاو کا تاریخی علاقہ وادی الدواسر کے جنوب میں 100 کلو میٹر نجران کی سمت واقع ہے جبکہ یہ علاقہ ربع الخالی کے اطراف سے بھی کسی قدر جڑا ہوا ہے۔
سعودی اور عالمی ماہرین نے اس علاقے کو دریافت کیا تھا جس کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اورفضائی تصاویر کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا تھا۔
تاریخی مقام کی دریافت میں وہاں چٹانوں پر عہد رفتہ کے نقوش بھی سامنے آئے ہیں جو اس دور کے باسی استعمال کیا کرتے تھے۔ قدیم تاریخی مقام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ علاقہ پتھروں کے عہد کا ہے۔

شیئر: