Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :  یونیسکو کی فہرست میں ’البلد‘ کی شمولیت کے 10 سال مکمل

البلد  کی بحالی اور تنظیم نو کی کوششوں میں متعدد کاموں کو سامنے رکھا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ کے تاریخی علاقے البلد کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شمولیت کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ البلد کو 2014 میں اس کی شاندار تاریخی اور ثقافتی حیثیت کے اعتراف میں عالمی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
اس عرصہ میں البلد کے ثقافتی اور شہری ورثے کی تخلیق نو اور تحفظ کی نگرانی کے ساتھ اسے سعودی وژن 2030 کے مطابق عالمی منزل میں تبدیل کیا گیا۔
بحیرہ احمر کے ساحل سے منسلک جدہ کا یہ تاریخی علاقہ مکہ مکرمہ جانے والے عازمین اور زائرین کے لیے اہم بندرگاہ کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔
علاوہ ازیں ایشیا اور افریقہ کے درمیان 7ویں صدی سے عالمی تجارتی راستوں کے لیے خاص مقام  کی حیثیت والا یہ تاریخی علاقہ صدیوں سے ثقافتی اور اقتصادی تبادلے کا مرکز رہا ہے۔
جدہ  کا علاقہ البلد تاریخی اعتبار سے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے یونیسکو کے معیار کے اہم تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ انسانی اقدار کے ایک اہم تبادلے کی نمائندگی ، علاقے کی عمارتیں تعمیراتی انداز کی شاندار مثال ہیں اور عالمگیر اہمیت کے حامل دلچسپ فیسٹیول کے ساتھ مختلف روایتی پروگراموں اور واقعات کو شاندار طریقے سے زندہ رکھے ہوئے ہے۔

جدہ البلد میں یونیسکو کے معیار کے اہم تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

متعدد چیلنجوں میں علاقے کی قدیم خستہ حال عمارتوں کو محفوظ رکھنے اور  تاریخی و ثقافتی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے انفراسٹرکچر بہتر بنانے کی ضرورت کے مطابق تخلیق نو کے مختلف منصوبوں کو نافذ کیا ہے۔
یونیسکو کے جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ بننے کے بعد البلد کے علاقے کو پرکشش سیاحتی مقام کے طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔

ایشیا اور افریقہ کے درمیان 7ویں صدی سے عالمی تجارتی راستہ ہے۔ فوٹو عرب نیوز

جدہ کے تاریخی ڈسٹرکٹ پروگرام کے مطابق البلد  کی بحالی اور تنظیم نو کی کوششوں میں متعدد اہم کاموں کو سامنے رکھا گیا ہے جن میں سب سے اہم ثقافتی ورثہ، آثار قدیمہ اور کھدائی ہے جس کے ساتھ قدیم دیواریں اور تاریخی دروازوں کی دیکھ بھال شامل ہے۔
اس کے علاوہ  کپڑے کی قدیم مارکیٹ اور سڑکوں کی دیکھ بھال اور تاریخی عمارتیں، مکانات، مساجد کی تزئین شامل ہے۔
 

شیئر: