Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات کا طیارہ ایتھوپیا کے لیے امدادی سامان لے کر روانہ

ایتھوپیا میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 257 ہو گئی ہے۔ فوٹو وام
متحدہ عرب امارات نے جنوبی ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 257 افراد کی ہلاکت کے بعد ضروری امداد ی سامان سے لدا ایک طیارہ روانہ کیا ہے۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام نے گذشتہ روز سنیچر کو رپورٹ میں واضح کیا ہے ’متحدہ عرب امارات کی امدادی کوششوں کا مقصد قدرتی آفت سے متاثر ہونے والوں کو فوری مدد فراہم کرنا ہے۔‘
متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے بتایا کہ ’ ہماری یہ کوشش دنیا بھر میں متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے امارات کے عزم کو واضح کرتی ہے۔‘
ایتھوپیا کے جنوبی علاقے میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں جانی نقصان اور متعدد املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایتھوپیا میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ سب سے مہلک  بیان کی گئی ہے۔ فائل فوٹو: گیٹی امیجز

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 257 ہو گئی ہے اور خبردار کیا ہے کہ متاثرین کی تعداد 500 تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔‘
رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ ریکارڈ پر سب سے مہلک حادثہ بیان کیا گیا ہے۔

شیئر: