سعودی رائل کمیشن برائے ریاض شہر اور وزارت کھیل نے دارالحکومت ریاض میں شاہ سلمان سٹیڈیم اور اس میں کھیلوں کی سہولیات و ڈیزائن اور مستقبل کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ جو دنیا کے سب سے بڑے سٹیڈیمز میں سے ایک ہوگا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان سٹیڈیم ریاض کا سب سے بڑا ہوگا یہ سعودی قومی ٹیم کا مرکزی ہیڈکوارٹر اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس اور سرگرمیوں کی میزبانی کرے گا۔
#استاد_الملك_سلمان
أيقونة معمارية عالمية رياضية مميزة #رؤية_السعودية_2030 pic.twitter.com/BkQdvQDbkn— الهيئة الملكية لمدينة الرياض (@RCRCSA) July 28, 2024
یہ سٹیڈیم ریاض شہر کے شمال میں کنگ سلمان روڈ پر کنگ عبدالعزیز پارک کے ساتھ واقع ہوگا۔ یہ سٹیڈیم شہر کے اہم مقامات جن میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض ریلوے سٹیشن اور مرکزی سڑکوں کے درمیان ہوگا۔ شہر کے مختلف حصوں سے سٹیڈیم تک پہنچنا انتہائی آسان ہوگا۔
سٹیڈیم کا قیام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تعاون سے ہوا ہے جو سپورٹس کے شعبوں ترقی دینے اور انہیں بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔
کنگ سلمان سٹیڈیم 2029 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران مکمل ہوگا اور اسے چھ خصوصی بین الاقوامی کمپنیوں کے پیش کردہ متعدد ڈیزائنوں میں سے منظور کیا گیا ہے۔ اسکے ڈیزائن میں تمام ضروریات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

اس کے ڈیزائن، سہولیات کے حوالے سے جائزہ اور پائیداری انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایوسی ایشن فٹبال (فیفا) کے معیار پر پورا ہے۔ اس کے لیے ’پہاڑی سرزمین‘ سے متاثرہ منصوبہ اور ڈیزائن کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اسے کنگ عبدالعزیز پارک کے ساتھ اس وادی سے جوڑ کر مربوط کیا گیا ہے جو سٹیڈیم کے اطراف کے پارک اور سبز جگہوں سے گزرتی ہے۔
سٹیڈیم کے اردگرد کا پارک اور سبز جگہیں مرکزی سٹیڈیم کو آرکیٹیکچرل ڈیئن کو اس کی سبز دیواروں اور 96500 مربع میٹر سے زیادہ کی چھتوں کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔
یہ سٹیڈیم ریاض شہر میں معیار زندگی کو بلند کرے گا اور اس سے شہر کی عالمی درجہ بندی بھی بڑھے گی اور دنیا بھر میں ریاض موزوں ترین شہروں میں سے ایک بن سکے گا۔
