Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نابینا جو ’دل کی آنکھ‘ سے النصر کلب کے فٹبال میچ دیکھتا ہے

علی کو کھلاڑیوں کے بارے میں تمام معلومات ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی فٹبال  کلب ’النصر‘ کا ایک ایسا پرستار ریکارڈ پر آیا ہے جو نابینا ہونے کے باوجود النصر کے کھلاڑیوں کے بارے میں تمام معلومات رکھتا ہے اور النصر کے  ہر میچ میں کھلاڑیوں کے پرجوش انداز سے ہر لمحہ محظوظ ہوتا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق علی الاسمری  گزشتہ صدی کے 8 ویں عشرے سے النصر فٹبال کلب کے کھلاڑیوں سے جنون کی حد تک پیار کرتا ہے۔ وہ النصر کے ہر میچ کو ’دل کی آنکھ‘ سے دیکھتا ہے۔ 

گزشتہ دنوں میچ میں موجودگی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

الاسمری نے اس حوالے سے بتایا کہ ’وہ میچ والے دن سٹیڈیم پہنچ جاتا ہے اور بھرپور لطف اٹھاتا ہے‘۔
علی الاسمری کا کہنا تھا کہ ’حال ہی میں مکہ مکرمہ کے کنگ عبدالعزیز سپورٹس سٹی سٹیڈیم  میں ہونے والے مقابلے میں اپنی ٹیم النصر فٹبال کلب کی حوصلہ  افزائی کے لیے پہنچا ہوا تھا۔ اس موقع پر ان کی مختلف انداز پر مشتمل مناظر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی‘۔ 
واضح رہے کہ الاسمری 8 برس کی عمر میں بینائی سے محروم ہوگیا تھا۔ دوسری منزل سے گرنے پر اس کے چہرے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور آنکھوں میں خون اتر آیا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: