Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 29 جولائی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر74 روپے 23 پیسے، اماراتی درہم  75روپے 82 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 72 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 36 پیسے، کویتی دینار کی 910 روپے 63 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 50 اور قیمت فروخت 279 روپے 82 پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 90 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 61 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 65 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے 40 پیسے رہی۔

شیئر: