جمعرات 5 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعرات 5 ستمبر 2024 16:00
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 23 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 87 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 28 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 724 روپے 77 پیسے، کویتی دینار کی 912 روپے 52 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 45 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے اور 33 پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے اور 25 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے، 19 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے، 55 پیسے رہی جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے، 98 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے، 30 پیسے رہی۔