Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 24 جولائی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر74 روپے 24 پیسے، اماراتی درہم  75روپے 82 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 85 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 724 روپے 31 پیسے، کویتی دینار کی 910 روپے 54 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 50 اور قیمت فروخت 279 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 90 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 61 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 65 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے 40 پیسے رہی۔

شیئر: