Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

پاکستان میں سونے کی قیمت میں دو ہزار 2 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سنیچر کو دو ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ جمعے کو اس کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے تھی۔
حالیہ کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 714 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 511 روپے رہی۔
دوسری جانب، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی ہے جس کی نئی قیمت 2,850 روپے ہوئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2,443 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 497 ڈالر ہوگئی ہے۔

شیئر: