سعودی عرب میں پیر کو سونے کے نرخوں میں معمولی کمی
ایک اونس سونے کے نرخ پیر کو 8902 ریال رہے۔ (فوٹو الیوم)
مملکت میں پیر 29 جولائی 2024 کو سونے کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
الیوم آن لائن کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 286.24 ریال رہے جبکہ ایک دن قبل اس کی قیمت 287.95 ریال تھی۔
22 قیراط ایک گرام کے نرخ 262.39 ریال، 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 250.47 ریال رہی۔
18 قیراط کی قیمت 214.68 ریال اور 14 قیراط کا ایک گرام سونا 166.97 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
مملکت میں ایک اونس سونے کے نرخ پیر کو 8902 ریال جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 240 ریال تک پہنچ گئی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں