جمعرات کو مملکت میں سونے کے نرخوں میں کمی
جمعرات 25 جولائی 2024 18:22
18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 214.68 ریال ریکارڈ کی گئی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات 25 جولائی 2024 کو اضافے کے بعد اچانک کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔
عاجل نیوز کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ جمعرات کو 286.24 ریال رہے ایک دن قبل اس کے نرخ 290.41 ریال تھے۔
22 قیراط کے نرخ 262.39 ریال، 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 250.46 ریال رہی۔
18 قیراط کی قیمت 214.68 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کا سونا 166.97 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں