Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

سنیچر کو 21 قیراط فی گرام کی قیمت 253.29 ریال رہی (فوٹو، ایکس )
سعودی گولڈ مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ مملکت کے مختلف شہروں میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 289.48 ریال ریکارڈ کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام کے نرخ 292.51 ریال تھے ۔
سونے کی مارکیٹ میں 21 قیراط والے ایک گرام کی قیمت سنیچر کو 253.29 ریال رہی جبکہ ایک روز قبل مارکیٹ میں اس کے نرخ 255.95 ریال تھے۔
اٹھارہ قیراط سونے کی قیمت  میں بھی کمی دیکھی گئی ۔ سنیچر کو 18 قیراط کی قیمت 218.11 ریال جبکہ 14 قیراط فی گرام کی قیمت 168.86 ریال رہی ۔

شیئر: