Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ایشین نائٹ، پاکستانیوں نے دھوم مچادی

جدہ سیزن کے تحت گھڑ سواری کلب میں ایشین نائٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستانی طائفے نے لوک ثقافت پیش کرکے وزٹروں کا دل موہ لیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی شرکا نے بہترین انداز میں ملک کی تہذیب وثقافت کو اجاگر کیا ہے۔
میلے میں پاکستانی کے علاوہ انڈونیشی طائفے کی پرفارمنس کو بھی پسند کیا گیا ہے۔
ایشین نائٹ کی انتظامیہ نے تمام شرکا ممالک کے طائفوں کو اپنے ملک کا لوگ ورثہ پیش کرنے کا موقع دیا۔
اس طرح وزٹروں نے ہر  ملک کی لوک ثقافت، اس کی تہذیب، روایتی ملبوسات، موسیقی اور روایتی رقص سے آگاہی حاصل کی۔
میلے میں بچوں کی دلچسپی کا بھی خاص خیال رکھا گیا جہاں کھلونوں کے علاوہ بچوں کو شوق پورے کا بھی موقع دیا گیا۔
میلے میں فوڈ کوٹ کا بھی انتظام کیا گیا جہاں شرکا ممالک اپنے ملکوں کے مختلف پکوان پیش کئے۔
واضح رہے کہ جدہ سیزن کی انتظامیہ ایشین ممالک کے تارکین کی تفریح کا بھی اہتمام کرتی ہے جس سے ایک طرف مختلف ممالک کے رہائشیوں کے ما بین تعارف ہوتا ہے نیز ثقافتوں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔

شیئر: