سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟
’دمام اور الاحسا ملک کے گرم ترین شہر ہیں جبکہ السودہ ترین علاقہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، نجران، جازان، عسیراور باحہ میں آج اتوار کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ ریجنوں کے بالائی علاقوں میں دھند کا بھی امکان ہے۔
محکمے نے کہاہے کہ ’جبکہ ملک کے دوسرے حصے میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار کا امکان ہے جس سے تبوک، الجوف، حائل ، شمالی حدود اور مشرقی ریجن متاثر ہوسکتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’دمام اور الاحسا ملک کے گرم ترین شہر ہیں جہاں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ہوگی جبکہ السودہ ملک کا سرد ترین علاقہ ہے جہاں 13 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
’گرم ترین شہروں میں الخرج، ریاض، وادی الدواسر اور حفر الباطن بھی شامل ہیں جہاں 45 ،44 اور 43 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
’جبکہ سرد علاقوں میں باحہ، ابہا، طریف اور القریات ہے جہاں درجہ حرارت 16 اور 20 کے درمیان ہے‘۔