Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے تعلیمی سال کی تیاریاں، تدریسی عملے کی واپسی

’وزارت کی طرف سے جاری جدول کے حساب سے نیا تعلیمی سال 18 اگست سے ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت تعلیم کے تحت قائم تمام سکولوں کے اساتذہ اور انتظامی عملے نے آج اتوار سے ڈیوٹی کا آغاز کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت کی طرف سے جاری جدول کے حساب سے نیا تعلیمی سال 18 اگست سے ہوگا۔
نئے تعلیمی سال اور طلبہ کے استقبال کے لیے تمام سکولوں اور تدریسی اداروں میں تیاریاں جاری ہیں۔
وزارت تعلیم کی طرف سے تمام سرکاری سکولوں میں نئے سال کی کتب کی تقسیم کا عمل جلد شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ نجی اور انٹر نیشنل سکولوں میں بھی استاذہ اور انتظامی عملہ بھی ڈیوٹی پر آچکا ہے جہاں نئے سال کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جبکہ بعض سکولوں کی جانب سے مختلف قسم کی پیشکش بھی رکھی گئی ہے۔
 

شیئر: