Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسد عمر کی عدالت پیشی کے دوران طبیعت ناساز، ہسپتال میں علاج جاری

اسد عمر کو طبیعت کی ناسازی کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا گیا (فوٹو: پی ٹی آئی)
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تو کمرہ عدالت میں ان طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔
منگل کی صبح 9 مئی سے متعلق کیسز میں جج خالد ارشد کی عدالت میں اسد عمر سمیت تحریک انصاف کے موجودہ رہنماؤں کے مقدمات کی سماعت تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق اسد عمر اچانک گر گئے تو زین قریشی نے انہیں سہارا دے کر اٹھایا۔
ایک ویڈو کلپ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ اسد عمر کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اٹھا کر گاڑی کی طرف لپک رہے ہیں۔
اسد عمر کو طبیعت کی ناسازی کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
 تحریک انصاف کے دیگر رہنما عمر ایوب، زین قریشی، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز بھی ہسپتال میں ان کے ساتھ ہیں۔

شیئر: